موجودہ حکومت کے ایک سال میں 6 ارب 95 کروڑ ڈالرز کی سمگلنگ ہوئی۔

0

وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ ایک سال میں 6 ارب 95 کروڑ ڈالرز کی سمگلنگ ہوئی۔ذرائع  کے مطابق ایف بی آر کی اسمگلنگ کے متعلق وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی گئی ہے جس کے مطابق موبائل فونز کی سمگلنگ کا حجم 2 ارب 40 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز رہا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے باعث محصولات میں 3 ارب 47 کروڑ ڈالرز کا نقصان بھی ہوا۔دوسری جانب  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی بزنس مینوں کے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس میں 150 ارب ڈالرز رکھے ہوئے ہیں، جس پر کم شرح سود کے باعث انہیں معمولی منافع مل رہا ہے ۔اب وقت ہے یہ پاکستانی اپنا پیسہ وطن واپس لانے کا سوچیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.