الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو 15جنوری تک کی مہلت دے دی، بصورت دیگر 16 جنوری کو رکنیت معطل کر دی جائے گی۔اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، شفقت محمود، حماد اظہر، اسد عمر، نور الحق قادری، زرتاج گل، قائد حزب اختلاف شہباز شریف، حمزہ شہباز، محسن رانجھا، شیخ روحیل اصغر، عظمٰی بخاری، اویس لغاری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، رضاربانی اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی شامل ہیں۔