وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نےکہا ہےکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) وہ کاررواں ہے جسے اپنی منزل کا بھی نہیں پتا۔ ملتان میں تحریک انصاف کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بغیر منزل کا کارواں ہے،جسے اپنی منزل کا بھی نہیں پتا، پہلے استعفے پھر لانگ مارچ اور اب تحریک عدم اعتماد کی بات کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا اتحادکبھی اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا ،قومی دولت لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا،لٹیروں کا کڑا احتساب ہوگا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نومنتخب بائیڈن انتظامیہ سے تعلقات میں اضافے کے لیے پرامید ہے، ہم امریکی قیادت سے قریبی راوبط استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔