پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے پانچوں دنوں نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے والی بیشتر مرکزی شاہراہیں چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھلی رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پولیس اقبال دارا کے مطابق گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے پانچ دنوں میں نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ کے پانچوں ایام کے دوران بیشتر شاہراہیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارا کے مطابق عوام کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترمیم شدہ ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق 26 جنوری سے 30 جنوری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی طرف جانے والی تمام مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔