باجوڑ میں بیڈمنٹن کے انٹرتحصیل مقابلے اختتام پذیر ، فائنل میں باجوڑ پولیس نے باجوڑ سٹارز کو شکست دے دی

باجوڑ میں بیڈمنٹن کے انٹرتحصیل مقابلے اختتام پذیر ، فائنل میں باجوڑ پولیس نے باجوڑ سٹارز کو شکست دے دی
0

تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں بیڈمنٹن کے انٹر تحصیل مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس بے نظیر انڈور ہال میں تحصیل خار بیڈمنٹن فائنل میچ باجوڑ پولیس اور باجوڑ سٹارز کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں دلچسپ مقابلے کے بعد باجوڑ پولیس نے 2.1 سے باجوڑ سٹارز کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔مین آف دی میچ عزیز خان جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ سمیع اللہ قرار پائے ۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شہاب الدین شہاب تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی ، سابقہ فاٹا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری معراج الدین ، باجوڑ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت خلجی ، جنرل سیکرٹری احمد سالار ، ملک خان زیب اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ونر ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ نقد 10ہزار کی انعامی رقم بھی دی گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.