فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکیں، عدالت میں درخواست دائر

0

 فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے لیے درخواست دائر کردی۔ مسلم لیگ (ن) کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ فیصل واوڈا نہ الیکشن کمیشن اور نہ ہی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کہہ چکی ہے کہ فیصل واوڈا کا حلف نامہ جھوٹا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے اور ان کی نااہلی کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.