سینیٹ الیکشن میں کھلا بازار لگانے کی وجہ سے الیکشن کمیشن سے مطمئن نہیں ہوں۔ وزیراعظم

0

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی  سامنے آگئی۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)، انتخابی اصلاحات اور پیٹرول قلت سمیت بلوچستان کے معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں شیخ رشید، اعظم سواتی، ملک امین اسلم اور فواد چوہدری سمیت کئی وزراء نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےکہا کہ سینیٹ الیکشن میں کھلا بازار لگا اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن کے ایسے فیصلے آئے جن سے کوئی بھی مطمئن نہ تھا۔ کابینہ ارکان نے بھی الیکشن کمیشن سے متعلق وزیر اعظم کے موقف کی تائید کی،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کی ہنگامی بنیادوں پر تیاریوں کی ہدایت کردی۔اجلاس میں اعظم سواتی نے انتخابی اصلاحات ، پیٹرول کی قلت اور قومی امور پر رائے دی، ملک امین اسلم نے بلوچستان سے متعلق بات کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیاں ختم کرنے میں وفاقی کابینہ بھر پور کردار ادا کریگی، وزیر اعظم نے زیارت میں مقامی لوگوں کو فوری گیس کی فراہمی کی ہدایت کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.