وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ حکومت کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے کوئی خطرہ نہیں، پی ڈی ایم انتشار پھیلا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم انتشار پھیلا رہی ہے، پی ڈی ایم کو اپنا شوق پورا کرنے دیں، اپوزیشن کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ پی ڈیم ایم پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ عوام کے لیے نہیں اپنی چوری بچانے کے لیے ہے، اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ ،اجلاس میں کابینہ ارکان نے رائے دی کہ الیکشن کمیشن کا ڈسکہ اور سینیٹ انتخابات میں کردار متنازع رہا،، الیکشن کمیشن غیرجانبدار نہیں رہا، اسے مستعفی ہوجانا چاہیے۔