قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم واحد چار روزہ اور پانچ پچاس اوورز پر مشتمل میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ہے۔اس دورے کے لیے منتخب کردہ قومی انڈر 19 اسکواڈ میں ان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے کہ جو یکم ستمبر 2002 یا اس کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 میں کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے آئی سی سی نے بھی عمر کی یہی اہلیت مقرر کر رکھی ہے۔اس دورے کے انعقاد کا مقصد مستقبل کے ستاروں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کی تیاریوں میں مزید بہتری لانا ہے۔ اس سے قبل ان کھلاڑیوں نے ایک طویل دورانیے کے کیمپ میں بھی شرکت کر رکھی ہے، یہ کیمپ رواں سال کے آغاز میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد کیا گیا تھا۔دورے کی تیاریوں کی غرض سے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دو سے 11 اپریل تک لاہور میں لگایا جائے گا۔ جہاں پچاس اوورز پر مشتمل دو اور واحد تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی مشاورت سے دورے کے لیے 20 رکنی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔ قومی انڈر 19 اسکواڈ:بیٹسمین: عباس علی ، عبد الفصیح ، عبدالواحد بنگلزئی ، فہد منیر ، معاذ صداقت ، محمد عرفان نیازی ، محمد شہزاد ، قاسم اکرم اور رضوان محمودوکٹ کیپرز: حسیب اللہ اور رضا المصطفیٰاسپنرز :عالیان محمود ، علی اسفند ، ارحم نواب اور فیصل اکرمفاسٹ باؤلرز: احمد خان ، عاصم علی ، منیب واصف ، طاہر حسین اور ذیشان ضمیراسپورٹ اسٹاف:اعجاز احمد (ہیڈ کوچ اور ٹیم منیجر) ، عمران اللہ (ٹرینر) راؤ افتخار (باؤلنگ کوچ) ، مہتشم رشید (فیلڈنگ کوچ) ، حافظ نعیم (فزیو تھراپسٹ)، کرنل (ر) صفدر سعید (سیکیورٹی منیجر) ، فیصل رائے (اینالسٹ) اور عماد احمد حمید (میڈیا منیجر)۔اعجاز احمد، ہیڈ کوچ اور منیجر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم:قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر اعجاز احمد نے کہا کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کی فاتح بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کے خلاف یہ سیریز ہمارے کھلاڑیوں کو صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسکواڈ میں ایسے باصلاحیت کھلاڑی بھی موجود ہیں کہ جو ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اپنی قابلیت کا مظاہرہ کامیابی سے کرچکے ہیں۔اعجاز احمد نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل عبدالواحد بنگلزئی، فہد منیر، قاسم اکرم، محمد شہزاد، طاہر حسین اور عرفان نیازی گزشتہ سال آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کھیلے چکے ہیں لہٰذا یہ دورہ انہیں اپنے کھیل میں مزید نکھار لانے کا موقع فراہم کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سیریز کے انعقاد سے ہمیں آئندہ سال آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے قومی انڈر 19 اسکواڈ کی تشکیل میں معاونت ملے گی۔گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے چھ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت دورہ بنگلہ دیش کے لیے اعلان کردہ قومی انڈر 19 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کے بھی اہل ہیں۔ان کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، قاسم اکرم، محمد عرفان نیازی، طاہر حسین، فہد منیر اور محمد شہزاد شامل ہیں۔اوپنر عبدالواحد بنگلزئی نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں شامل قائد اعظم ٹرافی، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور پاکستان کپ میں بلوچستان فرسٹ الیون اور آلراؤنڈر قاسم اکرم نے سنٹرل پنجاب فرسٹ الیون کی نمائندگی کی. قاسم اکرم ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز کے اسکواڈ میں بھی شامل تھے. محمد عرفان نیازی نے بھی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سنٹرل پنجاب فرسٹ الیون کی نمائندگی کی تھی۔پی سی بی کے کوویڈ 19 پرٹوکولز کے تحت یہ کیمپ بھی بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا، جہاں اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو 8 اپریل کو کوویڈ 19 کی ویکسین بھی لگائی جائے گی۔شیڈول:12 اپریل: بنگلہ دیش روانگی16 تا 18 اپریل: قومی انڈر 19 اسکواڈ کے سلہٹ میں ٹریننگ سیشنز19 تا 22 اپریل: واحد چار روزہ میچ بمقام سلہٹ26 اپریل: پہلا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ28 اپریل: دوسرا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ30 اپریل: تیسرا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ3 مئی: چوتھا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام ڈھاکہ5 مئی: پانچواں پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام ڈھاکہ6 مئی: وطن واپسیLikeCommentShareActive