ڈپٹی چیئرمین سینیٹ محمد مرزا افریدی کے ساتھ قبائلی اضلاع کے طلباء کی ایک وفد کی ملاقات

0

اسلام آباد، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ محمد مرزا افریدی کے ساتھ قبائلی اضلاع کے طلباء کی ایک وفد کی ملاقات۔ ملاقات میں سنیٹر ہدایت اللہ، سنیٹر فیصل جاوید اور سنیٹر نصیراللہ بازئی بھی موجود تھے۔ سابقہ فاٹا اور بلوچستان سٹوڈنٹس وفد کے قیادت چیئرمین ریحان زیب خان کررہے تھے۔ ملاقات میں صابقہ فاٹا اور بلوچستان ایچ ای سی میڈیکل سیٹوں کی بحالی پر بات ہوئی۔یچ ای سی ایشو کے حل کیلئے ایک ہفتے کے اندر اندر حل نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ محمد مرزا افریدی ہم قبائلی اضلاع کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، قبائلی اضلاع کے تمام مسائل کا احساس ہے، عمران نے مجھے قبائلی اضلاع کے مسائل کی حل کیلئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنایا۔ٹرائبل یوتھ فورم کے چیئرمین ریحان زیب خان نے کہا کہ ہم ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا افریدی اور سنیٹر ہدایت اللہ کے شکر گزار ہے، ایچ ای سی سیٹس بحالی کیلئے فوری اقدامات کیا جائے، مرجر کی بعد قبائلی اضلاع کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایک نیا تحریک شروع کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.