جمعیۃ اشاعۃ التوحید والسنۃ کے مرکزی قائدین جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی ، حضرت مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا عطاء اللہ بندیالوی ، مولانا سید شفاء اللہ بروزاتوار سہ پہر 3بجے قائدجمعیۃ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ واقع ایمبیسی روڈ اسلام آباد تشریف لائے، قائدمحترم نے مہمانان گرامی کی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے موقع پر ایک قابل رشک منظر تھا، دونوں جماعتوں کے قائدین نے اپنےبزرگوں کے حوالے سے رواداری اور احترام پرمبنی رویوں کے تذکرے کے ساتھ جانبین سے ایک دوسرے کیلئے عقیدت ومحبت کے قابل رشک اور پرخلوص جذبات کااظہارکیا۔( یہ روایتی مبالغہ آرائی یا لفاظی نہیں بلکہ بندہ تمام ترگفتگو اورملاقات کا عینی شاہد ہے۔ ایک ایسےوقت میں جبکہ ہر سطح پر علماء دیوبند کی وحدت کو توڑنےکی کوششیں عروج پرہیں، تبلیغی جماعت، سیاسی پلیٹ فارم (جمعیۃ علماء اسلام) کی تقسیم کی ناکام کوشش کے بعد اب بالآخر وفاق المدارس کو نشانہ بنایاگیا، یہ امر نہایت نیک شگون ہے کہ جمعیۃ اشاعۃالتوحید کے ان بزرگوں نےبصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے وفاق المدارس کے ساتھ منسلک رہنے اور اس کی مضبوطی اوروحدت کو برقرار رکھنےکا عزم ظاہر کیا۔ ملاقات کے موقع پردینی طبقات، مدارس ومساجد کے مسائل ومشکلات کے علاوہ دیگرکئی اہم ایشوززیربحث آئے۔اس دوران باہمی روابط بڑھانے پربھی اتفاق رائے ظاہر کیا گیااورطے پایاکہ اس حوالےسےقائدجمعیۃ مولانا فضل الرحمن اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر جامع مسجدشاہ فیصل گیٹ گجرات اورمدرسہ ضیاء العلوم سرگودہا تشریف لےجائیں گے،ان پروگراموں کی تاریخ کاجلداعلان کردیاجائےگا۔ان شاء اللہ
نوید مسرت،،،،، اک مُژدہ جاں فزا ( مفتی محمدزاہد شاہ)
You might also like