اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

0

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بائیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔افتخار احمد کو عمدہ بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 191 رنز کا مطلوبہ ہدف 8 گیندیں قبل حاصل کر لیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے عثمان خواجہ تھے. وہ 12 رنز پر عباس آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے، محمد اخلاق صرف ایک رن ہی بنا سکے، انہیں وقاص مقصود نے بولڈ کر دیا۔ابتدائی دو وکٹیں گنوانے کے بعد کولن منرو اور افتخار احمد کی عمدہ شراکت داری نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا. انہوں نے 150 ر نز کی شراکت داری قائم کی. کولن منرو نے 56 گیندوں پر 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی. ان کی اننگز میں  دو چھکے اور بارہ چوکے شامل ہے۔افتخار احمد نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 39 گیندوں پر 71 رنز بنائے. ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود اور  عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے اوپنرز شرجیل خان اور بابر اعظم نے جارحانہ انداز اپنایا، شرجیل خان 25 اور مارٹن گپٹل 6 رنز ہی بنا سکے۔بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نجیب اللہ زدران کے ساتھ 117 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔بابر اعظم نے تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 81 رنز کی اننگز کھیلی۔نجیب اللہ زدران 42 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے. ان کی اننگز میں چار چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عاکف جاوید، حسن علی، محمد وسیم اور علی خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ایچ بی  ایل پاکستان سپر لیگ کے جاری چھٹے ایڈیشن میں کل دو میچز کھیلے جائیں گئے. پہلے میچ میں لاہور قلندرز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.