ملاقات میں باجوڑ کرکٹ ایسوسیشن کے سعید باجوڑ کرکٹ کے روح رواں وحید گل،حاجی امین،شاہ فیصل،شامل تھے ۔فاٹا ریجن کے سابقہ چیئرمین اقبال حسین نے حاجی لعلی شاہ سے باجوڑ کرکٹرز کے پرزور مطالبہ پر ان سے مطالبہ کیا کہ باجوڑ پریمئر لیگ کے انٹری فیس میں کمی کے جائے تاکہ زیادہ کھلاڑی اس ٹورنامنٹ سے مستفید ہو سکے۔ باجوڑ پریمئر لیگ کے چیئرمین حاجی لعلی شاہ نے وفد کے مطالبہ پر باجوڑ پریمئر لیگ کا انٹری فیس کم کرنے کا اعلان کیا۔ حاجی لعلی شاہ نے کہا کہ میرے مال و جان باجوڑ کے عوام کیلئے ہر وقت حاضر ہیں اور انشاء اللّٰہ یہ باجوڑ کے تاریخ کا بہترین لیگ ثابت ہو گا۔ اور جتنا بھی مجھ سے ہوسکے اس دھرتی کے ترقی امن و خوشحالی کیلئے کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد باجوڑ میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے اور باجوڑ کا بہترین تصویر باہر دنیا کو پیشِ کرنا ہے ۔ باجوڑ پریمئر لیگ کے انٹری فیس کم کرکے ایک لاکھ کے بجائے 50 ہزار روپے کردے۔انٹری فیس میں کمی کرنے پر حاجی نور الحکیم،وحید گل,سعیداور حاجی امین،شاہ فیصل نے حاجی لعلی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔یادرہے حاجی لعلی شاہ نے اس سے پہلے باجوڑ ازمری کو سپانسر کیا تھا اور ساتھ ہی باجوڑ کو یاسر شاہ جیسے انٹرنیشنل کھلاڑی لائے تھے جو کہ ان کا کارنامہ تھا۔باجوڑ کے عوام اب بھی ان سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ یہ لیگ باجوڑ کے تاریخ کا بہترین لیگ ثابت ہو گا۔جس میں کئ انٹرنیشنل کھلاڑی جلوہ گر ہونگے