باجوڑ پریمیئر لیگ میں برادر الیون نے باجوڑ زلمی کو شکست دے دی

0

تفصیلات کے مطابق باجوڑ پریمیئر لیگ کے اہم میچ برادر الیون کپتان راحت اللہ نے باجوڑ زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 15اوور میں 125رنز بناکر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔ جلال، حارث اور سبحان خان جی نے عمدہ بیٹنگ کی جبکہ باجوڑ زلمی کے جانب سے وقار نے 4جبکہ ریاض نے 2وکٹیں حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں باجوڑ زلمی کی ٹیم برادر الیون کی مضبوط بالنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ باجوڑ زلمی کے سجاد 38 کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔ برادر الیون کے جانب سے حارث اور راحت نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔ اور پوری ٹیم محض 77 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ یوں میچ برادر الیون نے 48رنز سے جیت لیا۔ برادر الیون کے حارث اور راحت کو شاندار کارگردگی پر مشترکہ مین آف دی میچ کا ایوار دیا گیا۔ میچ کے مہمان خصوصی کاروباری شخصیت حاجی فضل منان تھے۔ اس موقع پر بی پی ایل چیئرمین حاجی لعلی شاہ،برادر الیون اونر ملک خالد خان، پی ٹی آئی باجوڑ کے سنیئر رہنما ڈاکٹر حمید الرحمان، ملک حبیب اللہ، باجوڑ زلمی اونر ملک سہیل عباس،لم اور دیگر مہمان موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے مین آف دی میچ اور میچ میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.