یہ منظر گاوں گنداو نزد سکندرو تحصیل اتمانخیل کا ہے جہاں موجودہ جدید دور میں بھی یہاں کے عوام کو زندگی کی بنیادی ضرورت پانی کے کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس حلقے سے حکمران جماعت کا ایم این اے گل داد خان اور ایک صوبائی منسٹر انور زیب خان منتخب ہوئے ہیں اور اقتدار میں ہے مگر علاقے کے عوام اتنی بڑی تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ باجوڑ کے ضلعی انتظامیہ نے اس رمضان المبارک میں اہل علاقہ کو پینی کے صاف پانی پہنچادی ہے ۔ مگر اس کا مستقل حل منتخب نمائندگان کو فوری طور پر نکالنا ضروری ہے۔ پانی کے سکیموں کو اقربا پروری کے نظر کرنے کے بجائے ایسے ضرورت مند لوگوں کو دینے کی اشد ضرورت ہے۔ علاقہ مکینوں کو پانی کے شدید کمی سے مشکلات کا سامنا ہے گرمی ہے اور رمضان کا مہینہ بھی ہے احساس کیجیے اس سے قبل کہ عوام آپ کا احتساب شروع کردیں۔