جی ڈی اےکے ترجمان کا کہنا ہےکہ جی ڈی اے کا فیصلہ اور کمٹمنٹ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنےکی تھی اور وہ کمٹمنٹ پوری کی ہے۔اس طرح جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پی ٹی آئی کے ساتھ رہے ہیں، اسمبلی سے استعفے دینے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔