وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر اجلاس ہوا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کے پلان کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا پلان آج ہی تیار کر کے دے، پاور ڈویژن شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک سے مل کر لوڈشیڈنگ کے خاتمے پلان تیار کرے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے پلان کی تیاری شروع کردی، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے حکام پاور ڈویژن طلب کرلیے گئے ہیں