نئی حکومت کے لیے حج 2022 کے انتظامات کرنا ایک چیلنج بن گیا۔

0

حج 2022 میں صرف ڈھائی ماہ رہ گئے لیکن ابھی تک وزارت مذہبی امور حج پالیسی کا ڈرافٹ تیار نہیں کرسکی، اخراجات کا تعین بھی نہ ہوسکا جب کہ کوٹہ تقسیم کافار مو لا بھی طے نہیں کیا جاسکا ۔

حج پالیسی کو حتمی شکل نہ دیے جانے کی وجہ سے عازمین حج میں تشویش اور اضطراب پا یا جا تا ہے۔

سعودی عرب کی حکومت نے حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے اور اعلان کے مطابق  سعودی عرب نے پوری دنیا کے لیے 10لاکھ کا حج کوٹہ مقرر کیا ہے جس میں سے پاکستان کو 81132 افراد کا حج کوٹہ دیا گیا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.