وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، وزیراعظم نے ن لیگ اور پی پی کی کمیٹی بنا دی

وزےر اعظم شہباز شریف
0

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر اپنی جماعت اور پیپلزپارٹی کے رکن پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سینئیر رہنماؤں پرمشتمل کمیٹی بنادی جس میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ اور پیپلز پارٹی سے حسن مرتضیٰ شامل ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے متعلق متحرک ہو گی، کمیٹی کا مقصد وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ لینے کے دن تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.