ڈانڈوکئی سلارزئی میں ڈانڈوکئی سپرلیگ اختتام پذیر

0

باجوڑ۔ڈانڈوکئی سلارزئی میں ڈانڈوکئی سپرلیگ کا فائنل میچ اختتام پذیر، کثیر تعداد میں اہل علاقہ میچ دیکھنے کے لئے موجود تھے،اختتامی پروگرام کے مہمان خصوصی سید صدیق اکبر جان اور انکے ساتھ مولانا ثناء اللہ،ھدایت اللہ جان،ابرھیم خان،بلال سالار تھے،سید صدیق اکبر جان ڈپٹی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی نے خطاب کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی اور اھل علاقہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور داد دینے کیلئے موجود ہوتے ہیں، ذھنی وجسمانی نشونما کیلئے ضروری ہے کہ نوجون ایسے سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا کرے، سابقہ وموجودہ ایم پی ایز کے نااہلی کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کی مسلسل نااہلی کی وجہ سے نوجوان تعلیم،صحت اور روزگار کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے میدانو سے بھی محروم رکھے گئے ہے،مہمان خصوصی سید صدیق اکبر جان اور مولانا ثناء اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیے اور کھلاڑی کو داد وتحسین سے نوازا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.