باجوڑ ننگیالی ہاکی ٹیم کے نئے کٹ کی تقریب رونمائی

0

باجوڑ سپورٹس کمپلیکس ہاکی گراؤنڈ میں کٹ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی ۔ جس کے مہمان خصوصی باجوڑ ننگیالی کے اونر ایاز علیزئی تھے۔ اس موقع پر ڈی ایس او باجوڑ تاج وزیر ، سابقہ صدر کرکٹ ایسوسی ایشن محمد اسماعیل ، راحت ، کریم ، مہران بھی موجود تھے۔ اونر ایاز علیزئی نے آنیوالے ٹورنامنٹس میں باجوڑ ننگیالی ہاکی ٹیم کو مکمل تاحیات سپانسر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے کیونکہ یہ نوجوان ہمارا مستقبل ہے۔ سپورٹس کے فروغ کے لئے بھی کوششیں جاری رہیگی۔ باجوڑ ننگیالی کے کپتان تحسین اللہ نے ٹیم کو سپانسر کرنے پر ایاز علیزئی کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.