پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے سابقہ ایم این اے سید اخونزادہ چٹان نے پارٹی کے سینئر رہنماء اور دیرینہ ورکر فیصل کریم کنڈی کی بحیثیت گورنر خیبر پختونخوا تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں امید ہیں کہ وہ ایک مثالی گورنر ثابت ہوگا۔ اس فیصلے پر صدر مملکت و شریک چیئرمین اۤصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اچھا فیصلہ کیا اور ایک قابل شخص کو گورنر تعینات کیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ فیصل کریم کنڈی صوبے کے مسائل اور وسائل پر جاندار انداز میں اپنا کردار ادا کریں گے اور محروم اضلاع کے مسائل حل کرنے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں گے۔