باجوڑ کے محروم طبقے طبقات کو آگے لائیں گے۔ مبارک زیب

0

باجوڑ۔ تحصیل خار کے علاقے علیزئی گاؤں قوناتی کے رہائشی میاں حضرت گل کی قیادت میں باجوڑ میاں برادری کے وفد نے ایم این اے میاں مبارک زیب خان سے ملاقات کی۔وفد کے ساتھ پشتون روایات کے مطابق دنبہ بھی تھا۔اس دوران میاں حضرت گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ باجوڑ میں میاں برادری کا اہم کردار رہا ہے۔انگریزوں سے مذاکرات بھی میاں رحیم شاہ کرتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ باجوڑ کے عوام سیکئی بار سیاسی مداریوں نے دھوکہ کیا تھا۔اس مرتبہ باجوڑ کے غیورعوام نیایک بہترین فیصلہ کر لیا اور نواجوان قیادت میں سے شہید ریحان زیب خان کے بھائی میاں مبارک زیب خان کو منتخب کیا جو تاریخ کا سب سے بہترین فیصلہ ہے۔ہم میاں مبارک زیب خان سے امید کرتے ہیں کہ باجوڑ عوام کے توقعات کے مطابق خدمت کریں۔اس دوران ایم این اے میاں مبارک زیب خان نے میاں حضرت گل کے وفد کوخراج تحسین پیش کیا۔انھوں نیاپنے کامیابی کو بزرگوں کے دعاؤں اور نوجوانوں کے جذبات کا ثمرہ قرار دیا۔انھوں نیباجوڑ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ قوم کے توقعات پرپورا اتریں گے۔صحافی کے ایک سوال کے جواب میں ایم این اے میاں مبارک زیب خان نے کہا کہ میرے ٹیم کی توجہ ایم این اے سیٹ پر ہے۔ایم پی اے کے سیٹ چھوڑ دینگے۔اگر قیادت نے میرے بات کو نہ مانا تو پھرہم مجبوری کی حالت میں اپنا امیدوار کھڑا کرینگے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قیادت کا احترام کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ ہم ان کے اندھا تقلید کرینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.