باجوڑ۔ گورنمنٹ مڈل سکول تلے میں اساتذہ کے کمی کو فوراً پورا کیا جائے۔ ارکان پی ٹی سی کمیٹی۔265 طلباء کے لیے صرف چار اساتذہ ہیں جو کہ ناکافی ہے۔ نواز خان۔ڈی سی باجوڑ، ڈی ای او باجوڑ سے فوری تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ چیئرمین عالمگیر خان۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول تلے سلاروز میں پی ٹی سی کمیٹی کے ارکان کا ایک میٹنگ ہوا جس میں ارکان کمیٹی کے علاؤہ اساتذہ کرام نے شرکت کی، ہیڈ ماسٹر نے کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ علاقہ میں ہمارے سکول میں زیادہ داخلے ہوئے ہیں جو کہ ہمارے کاوشوں و محنت کا ثمرہ ہے۔ اس سال 106 نئی طلباء کو سکول ہذا میں داخل کیا گیا ہے لیکن ہمارے سکول میں اساتذہ کرام کی کمی، کمروں کی کمی اور پانی کے سہولیت نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ مڈل سکول تلے میں 265 طلباء ہیں جن کے لیے چار اساتذہ موجود ہیں جبکہ دو پوسٹ کافی عرصے سے خالی ہے ان پوسٹوں پر تعیناتی بالفور کرکے ہمارے بچوں کی مستقبل کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔ ہم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرین زادہ، ڈی سی باجوڑ انوار الحق اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سکول ہذا میں استاذہ کی کمی کو پورا کیا جائے۔ اور سکول ہذا میں جماعت پنجم کے لیے سائباں نہیں ہے جس کی وجہ سے سورج کے تپش میں بچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں لہذا سکول میں بچوں کے لیے کمرے بنایا جایے۔ اس موقع پر چیئرمین عالمگیر خان، نواز خان، غوث الرحمٰن، زیارت گل، ہیڈ ماسٹر عبدالودود سمیت کمیٹی کے ارکان نے متفقہ قرارداد منظور کیا کہ گورنمنٹ مڈل سکول تلے کو ایک اعلی ادارہ بنانے میں ہم اپنے تمام تر کوششوں کو جاری رکھیں گے۔