ضلع خیبر ہیڈ کواٹر خار بازار میں آل تاجر برادری اور باجوڑ چیمبر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ قبائلی علاقوں کے تاجران کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور اس وقت تک ٹیکسز لاگو نہ کیا جائے جب تک تاجروں کو سہولیات نہ دی جائے۔ احتجاجی مظاہرے میں سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کے علاؤہ تاجر رہنماؤں نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت اور ٹیکسز کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے آل تاجر برادری کے صدر صوفی حمید ، عنایت کلے بازار کے صدر عمران ماہر ، باجوڑ چیمبر کے بانی لعلی شاہ ، خار بازار کے صدر حاجی امیر الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی و آپریشنز میں قبائلی تاجروں کا کافی نقصان پہنچا ہے سب سے پہلے حکومت ہمارے نقصانات کا ازالہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ٹیکسسز کا نفاذ قبول نہیں ہے،قبائلی اضلاع میں حکومت ٹیکسسز کے نفاذ کے فیصلے پر نظر ثانی کریں ظالمانہ ٹیکسسز کے نفاذ سے تاجروں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے تاجروں کو ریلیف دیا جائے کیوں کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تاجروں کا بڑا نقصان ہوا ہے لہذا ہمیں سہولیات فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو مالاکنڈ اور قبائیلی تاجروں کے ہمراہ صوبائی اسمبلی اور اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دے گے۔ شرکاء نے باجوڑ پریس کلب سے خار چوک تک ریلی بھی نکالی۔