اے این پی کے دیرینہ کارکن عمران ماندوری کو عوامی نیشنل پارٹی ڈسڑک مردان کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ میاں سراج ۔ ان خیالات کا اظہار باجوڑ کے سیاسی و سماجی کارکن میاں سراج نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میں امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے کیونکہ عمران ماندوری ایک سیاسی ورکر ہے اور وسیع تجربہ رکھتے ہیں انشاء اللہ مستقبل میں ان سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے عمران ماندوری کے انتخاب کو خوش آئند قرار دیا۔