عمرے چوک میں ڈبر اور مضافات کے عوام کا انٹرنیٹ اور بجلی کی بندش کے خلاف مظاہرہ ، مظاہرین نے عمرے مین چوک کے مقام پر اپنے مطالبات کیلئے احتجاجاً روڈ بند کردیا، گاڑیوں کے طویل قطاریں لگنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقوں میں گزشتہ چند ماہ سے موبائل نیٹ ورک اور بجلی ختم کردی گئی ہے ، ہمارے علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بحال کیا جائے۔
ضلعی انتظامیہ کے جانب سے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات مسائل کرنے کی یقین دہانی ، مظاہرین نے انتظامیہ کے جانب سے یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔
باجوڑ عمرے چوک میں انٹرنیٹ بحالی کیلئے مظاہرہ
You might also like