ضلع مہمند کے مشران اور عوام نے آج صبح سے مہمند سے گزرنے والے باجوڑ کے چھوٹے بڑے کئی گاڑیوں کو یرغمال بنالیا ہے۔ گزشتہ ماہ مہمند میں ٹریفک حادثے کو جواز بنا کر باجوڑ کے تمام گاڑیوں کو یرغمال بنانا شروع کردیا ہے۔ باجوڑ ٹرانسپورٹ یونین نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے باجوڑ سے گزرنے والے مہمند کے فلائنگ کوچوں اور دیگر گاڑیوں کو پکڑنا شروع کردیا ہے۔ باجوڑ ٹرانسپورٹ یونین نسیم استاد ، منیجر سعید اللہ اور دیگر نے دونوں اضلاع کے انتظامیہ ، منتخب نمائندگاہ اور سیاسی قائدین اور مشران سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کو افہام وتفہیم سے حل کرے ایسا نہ ہو کہ بات خون ریزی کی طرف بڑھ جائے۔