ضلع باجوڑ کے علاقہ مینہ گبرے اور مضافات کے سینکڑوں عوام کا عمرے چوک میں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ چار سال سے تاخیر کا شکار کمر ٹو مینہ روڈ کے تعمیراتی کے حتمی تاریخ کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے اعلان کردیاہے۔ عمرے ماموند مین چوک پر دھرنا دیکر سینکڑوں مظاہرین نے مین روڈ کو ہرقسم آمدورفت کے لئے بند کردیاہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ 2020 میں کمر تا مینہ 6 کلومیٹر پر کو تعمیر کیلئے اکھاڑ کر چھوڑ دیا گیا ہے ، 4 سال سے کھنڈرات روڈ پر عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، منتخب نمائندگان روڈ کے تعمیر کیلئے جھوٹی تسلیاںدے رہےہیں، مذکورہ روڈ سے 50 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہورہے ہیں۔ مینہ روڈ پر تعمیراتی کام کے حتمی تاریخ کے اعلان تک احتجاج جاری رہے گا۔ مین روڈ کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا