باجوڑ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد کی ہدایت پر سرکل ڈی۔ایس۔پی خار عبدالعزیز نے نیا زیر تعمیر پولیس سٹیشن برنگ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں ایس ایچ او برنگ احسان اللہ کے ہمراہ بلڈنگ پر جاری تعمیراتی کام کے اخری مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے بلڈنگ کے مختلف حصے دیکھے اور متعلقہ ٹھیکدار کو تعمیراتی کام کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے اور تعمیراتی کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ وہ پولیس جوانوں سے بھی ملے، انکے حوصلہ افزائی کی اور انہیں موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی سے متعلق مناسب ہدایات جاری کی۔