ضلع باجوڑ علاقائی مشران کا جرگہ ہال سول کالونی خار میں مہمند اور باجوڑ ٹرانسپورٹرز کے مابین تنازعہ کے بارے میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد ، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی، تحصیل چیئرمین سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ ، تحصیل چیئرمین سب ڈویژن ناواگئ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
جرگہ کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق سے مہمند روڈ کلیئر کرنے اور گاڑیوں کی واپسی اور دیگر مسائل کو پر امن حل کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمند اور باجوڑ کا قبائلی روایات اور دستور وغیرہ تقریباً ایک جیسا ہے متذکرہ مسئلے کے حل کے لیے دونوں اضلاع سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر مہمند اور ڈی پی او مہمند کے ساتھ بھی ہم رابطے میں ہیں اور اس واقعے کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے
باجوڑ مہمند روڈ تنازعہ کے حل کیلئے گرینڈ جرگہ کا انقعاد
You might also like