باجوڑ۔ تھانہ خار پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی۔ بین الصوبائی فراڈی گروہ گرفتار۔ گروہ میں تین مرد ایک خاتون اور ایک بچی شامل۔ مقدمہ درج۔ مزید تفتیش جاری۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد کی تھانہ خار پولیس ٹیم کو شاباش۔
تفصیلات کے مطابق سرکل ڈی ایس پی خار عبدالعزیز کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خار نیاز محمد نے ایک بین الصوبائی فراڈی گروہ اس وقت گرفتار کیا جب وہ پھاٹک بازار میں ایک دکاندار سے رقم کے لین دین میں فراڈ کر کے بھاگنے کی کوشش کررہا تھا۔ دکاندار کی بروقت اطلاع پر ایس ایچ او خار نیاز محمد بمعہ دیگر پولیس نفری نے کارروائی کرکے مذکورہ فراڈی گروہ کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کیلئے تھانہ خار منتقل کیاگیا جہاں پر انکے خلاف 419, 420، 34 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوکر مزید قانونی کارروائی شروع کیاگیا۔ مذکورہ گروہ کا تعلق ٹوبہ ٹیگ سنگھ پنجاب سے ہے اور اسمیں تین مرد ایک خاتون اور ایک بچی شامل ہے۔ کامیاب کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد نے سرکل ڈی ایس پی عبدالعزیز اور انکے ٹیم کو شاباش دی اور انہیں شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مزید سختی سے پیش انے کی ہدایت کی۔
پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی ، بین الصوبائی فراڈی گروہ گرفتار
You might also like