باجوڑ۔ الخیر پبلک ہائی سکول عمرے ماموند میں یوم والدین کے تقریب کا انعقاد ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ امیدوار پی کے 19 ملک خالد خان تھے ، الخیر پبلک سکول کے پرنسپل بہادر سید اور انتظامیہ کے جانب سے معزز مہمان خصوصی کا بہترین انداز میں استقبال کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک خالد خان نے کہا کہ والدین بچوں کے تعلیم و تربیت کیلئے وقت نکالیں ، ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ بچوں کو موبائل اور مال و دولت کے نشے کے بجائے تعلیم کی اہمیت پر کام کریں ، سکول کے مختصر دورانیے سے زیادہ آپکے گھر میں بچے کی تربیت ہوتی ہے ۔ لہذا سکول کے ساتھ ساتھ گھروں میں بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی سخت ضرورت ہے۔
انہوں نے الخیر پبلک ہائی سکول عمرے ماموند کے اساتذہ اور منتظمین کے خدمات کو سراہا اور تعلیم و تربیت کیلئے مزید یکسوئی کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔