باجوڑ۔ مجرم اشتہاریوں کیخلاف ضلعی پولیس جوانوں کا گھیرا تنگ۔ ایس ایچ او تھانہ برنگ احسان اللہ کی کارروائی۔ دوران ناکہ بندی دو مجرم اشتہاری گرفتار۔ تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد کی ہدایت پر ضلعی پولیس جوانوں کا ضلع بھر میں مختلف مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاریوں کیخلاف گھیرا تنگ کیاگیا۔ اس سلسے میں سرکل ڈی ایس پی عبدالعزیز کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ برنگ احسان اللہ نے کامیاب کارروائی کرکے دوران ناکہ بندی دو مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑے کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے جملہ پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے خاطر ضلع بھر میں موجود مختلف مقامات میں مطلوب مجرم اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنا یا جائے۔ قانونی گرفتاری سے گریزاں مجرم اشتہاری کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ مربوط حکمت عملی کے تحت انہیں گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کی جائیں۔
دو اشتہاری ملزمان گرفتار
You might also like