تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہیڈ کواٹر خار میں دن دیہاڑے قتل ہونے والے دکاندار سمیع اللہ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے بازار صدر لعلی شاہ پختونیار اور دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرین نے ہیڈ کوارٹر خار چوک میں قتل ہونے والے تاجر کو انصاف دلانے کیلئے مظاہرہ کیا۔ تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائے اور تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ مظاہرین نے باجوڑ پشاور شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا۔ ٹریفک کے بندش کے وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔