ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس میں 03 جون 2024 سے شروع ہونے والے پولیو مہم کی تیاریوں پر غور کرنے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ ڈاکٹر وزیر خان صافی، محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ایمونائزیشن آفیسر ڈاکٹر فدا محمد نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ کو 9UC,s میں پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے پولیو مہم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیااور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ رہ سکے۔ میٹنگ جون 2024 پولیو مہم کی تیاری اور اس پر عمل درآمد کے لیے ایک واضح لائحہ عمل اور ٹائم لائنز کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
میٹنگ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد نے ڈی سی آفس میں بچوں کو پولیو قطرے پلا کر 3 جون 2024 سے شروع ہونے والی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا
3 جون سے شروع ہونے والے پولیو مہم کیلئے تیاریاں مکمل
You might also like