فائرنگ سے شہید ہونے والے باجوڑ پولیس کانسٹیبل ولی خان شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق ، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس بریگیڈیئر محسن جاوید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد ضلعی انتظامی افسران، دیگر محکموں کے افسران،باجوڑ پولیس جوانوں اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ باجوڑ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس برگیڈئیر محسن جاوید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد نے شہید کے تابوت پر پھولوں کے گلدستے رکھ کر شہید کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔
شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا
You might also like