جماعت اسلامی کے جانب سے ضمنی انتخابات حلقہ پی کے 22 کیلئے نامزد امیدوار عابد خان نے اپنی رہائشگاہ پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن صرف تقریروں اور مائیک کے استعمال سے نہیں آتا ۔ ضلع میں کوئی بھی عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ نہیں ۔سب اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر صاحبزادہ ہارون رشید ، نائب امیر جماعت اسلامی قاری عبدالمجید ، ملک محمد آیاز خان ، ملک شاہین خان ، صدر جے آئی یوتھ فرمان اللہ ، جنرل سیکرٹری صوفی حمید اور ہزاروں کارکنان موجود تھے۔ کارکنان نے ایک بڑی ریلی میں عابد خان کو مامد گٹ کے مقام پر استقبال کے بعد ریلی اور جلوس کے شکل میں رہائشگاہ پہنچایا۔ انہوں نے کارکنان سے اپنے خطاب میں کہا کہ باجوڑ کے سرکاری محکمے تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔باجوڑ کے محفوظ مستقبل کیلئے نوجوانوں کو ووٹ کے استعمال کیلئے سنجیدہ ہونا پڑیگا ۔ مسلمانوں کے قبلہ اول کیلئے کوئی بھی آواز نہیں اٹھا رہا ۔ روز محشر میں ہم کو الله کے سامنے جواب دہ ہونا پڑیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے باجوڑ میں امن کے قیام اور ترقیاتی کاموں کیلئے وسیع پیمانے پر اپنے منشور کو عوام کے سامنے پیش کریں گے ۔