ضلع باجوڑ تحصیل سلارزئی علاقہ گامبٹ میں علاقائی عمائدین کی طرف سے گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں باجوڑ اور خصوصاً تحصیل سلارزی برسدین اور برامدک ، لرسدین اور لرامدک میں آمن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملک حفظ الرحمان ، ملک عبدالناصر ، سراج الدین خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقائی عمائدین اور دیگر مشران نے کہا کہ ہم نے علاقے میں آمن و امان کیلئے بہت قربانی دے ہیں۔ ہم ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کا بھی مشکور جن ہونے بھی علاقے میں آمن کیلئے ہر ممکن تعاون کے ہیں۔ انشاءاللہ ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضلع باجوڑ میں اور خاص طور پر تحصیل سلارزی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ضلعی انتظامیہ سے بھی تعاون اور زمہ داری ادا کرنے کا اپیل کرتے ہیں۔