باجوڑ ۔ ہاشم چارمنگ درجنوں گاؤں پر مشتمل علاقہ پرائمری سکول ، بی ایچ یو ، بجلی سمیت زندگی کے تمام بنیادی سہولیات سے محروم ، مطالبات پورے نہ ہونے پر ضمنی الیکشن اور پولیو کمپین سے بائیکاٹ کی دھمکی
تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم ھاشم اتحاد کے زیر اہتمام ھاشم چارمنگ میں علاقائی مسائل کے حل کیلئے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں حاجی منظور عالم ، چیئرمین وی سی 5 حاجی غلام حیدر ، شمس ، ستانہ گل ، فیض اللہ ، عثمان جان سمیت سینکڑوں مشران اور سکول کے بچوں نے شرکت کی۔ مظاہرے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے علاقائی مشران حاجی منظور عالم اور چیئرمین حاجی غلام حیدر نے کہا کہ ہاشم چارمنگ کا علاقہ 20 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے ، اس علاقے میں نہ تو لڑکوں کا اور نہ ہی لڑکیوں کو پرائمری سکول ہے ، جس کے وجہ سے ہمارے بچے اور بچیاں سکول کے تعلیم کے حصول سے محروم ہیں ، اسی طرح ہمارے علاقے سے ہسپتال 30 کلومیٹر کے دوری پر ہے اس علاقے میں بی ایچ یو کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں ملٹری آپریشن کے بعد 15 سال سے بجلی نہیں ہے ، بجلی کے لائنیں نہیں مگر بجلی نہیں ہے ، اسی طرح اس پورے علاقے میں کوئی سرکاری بلڈنگ نہیں جس کے وجہ سے یہاں کیلئے پولنگ سٹیشن بھی نہیں ، 5،6 کلومیٹر دور واقع پولنگ سٹیشن تک پہنچنا ہمارے لوگوں کیلئے ناممکن ہے اس لیے یہاں کے عوام کی اکثریت ووٹ کے حق سے بھی محروم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے بنیادی مطالبات ہزاروں نفوس پر مشتمل ھاشم چارمنگ کیلئے بوائز اور گرلز پرائمری سکول ، بی ایچ یو ، بجلی کی فراہمی اور الگ پولنگ سٹیشن کا قیام ہے ، اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو 11 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن اور اگلے انسداد پولیو مہم کا ہم بائیکاٹ کریں گے۔
باجوڑ ہاشم چارمنگ سہولیات سے محروم
You might also like