باجوڑ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انورالحق کی زیر صدارت عیدالاضحی کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل باجوڑ علی رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حمزہ ظہور،اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز۔، ایم ایس، ڈی ایچ او باجوڑ،ریسکیو 1122 باجوڑ،سپرنٹنڈنٹ سب جیل خار، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک باجوڑ،ٹی ایم او خار، سوشل ویلفیئر آفیسر، باجوڑ،انچارج ٹریفک پولیس باجوڑ، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں عیدالاضحیٰ کی تیاریوں، سیکورٹی پلان، ٹریفک مینجمینٹ، مال مویشی منڈیاں، کانگووائرس سے بچاو،صفائی ستھرائی، دفعہ 144 پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور دیگر امور پر تفصیلی بحث زیر غور لائی گئی۔ سیکیورٹی پلان کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ عید کے دوران عوامی مقامات اور مساجد میں سیکیورٹی پلان کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ ٹی ایم او خار اور ناواگئی کو ہدایت دی گئی کہ عیدالاضحی کے موقع پر اور بعد میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔ ٹریفک پولیس کو ہدایت دی گئی کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کی جائے۔ون ویلنگ اوور اسپیڈنگ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور خار بازار، عنایت کلے اور ناواگء بازاروں میں ٹریفک کنٹرول کے لیے خصوصی انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انتظامی افسران اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ قربانی کے جانوروں کی منڈیوں میں نظم و ضبط برقرار رکھا جائے۔ منڈیوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں اور غیر قانونی منڈیوں کے قیام کو روکا جائے۔ کو ایمرجنسی اور ڈیوٹی عملہ کی موجودگی کے ساتھ صحت کی سہولیات، ایمرجنسی ادویات کی موجودگی کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کیے۔محکمہ لائیو سٹاک کو مال مویشی منڈیوں کی انٹری پوائنٹس پر کانگو وائرس سے بچاو کی سپرے کرانے کے احکامات دئیے گئے تاکہ کانگو وائرس سے بچا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے میٹنگ کے اختتام پر تمام محکموں کو مل کر کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ عیدالاضحی کے موقع پر ضلع باجوڑ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عوام سے بھی گزارش کی کہ ضلع انتظامیہ اور باجوڑ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر عید کی خوشیوں کو محفوظ اور خوشگوار بنائیں۔