قبائلی میں نئے آپریشن کو مسترد کرتے ہیں۔ انورزیب خان

0

وفاقی حکومت کے جانب سے ایک بار پھر خیبرپختونخوا اور خصوصاً قبائلی علاقوں میں آپریشن عزم استحکام کو مکمل مسترد کرتے ہیں، قبائلی مشران، جوان بچے، بوڑھے اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے پاکستان اور امن کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، ہم امن کو خراب کرنے کیلئے کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے،

اس بار ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف بھرپور آواز بھی اٹھائیں گے اور مخالفت بھی کریں گے، ہم بند کمروں میں ایسے فیصلے مسترد کرتے ہیں، ہم مزید کسی بھی ڈالری جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،

اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو ہم اپنے عوام کیساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔

سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے انورزیب خان

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.