نئے تعینات DPO وقاص رفیق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

0

ڈی پی او آفس میں تعارفی نشست ہوئی انہوں کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا منشیات فروشوں و سمگلروں کا صفایا کرنا فورس کا انفراسٹرکچر شہیدا کے ورثاء کے ویلفیئر اور دوسرے مسائل کو حل کرنا علاقے میں جاری تنازعات کو باہمی رضا مندی سے جرگہ ممبران کے ساتھ مل کر پرامن طریقے سے حل کرنا اولین ترجیحات ہیں۔ قبائلی مشران عمائدین کو ساتھ لے کر چلے گے۔ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ہم نے ایک ٹیم بن کر عوام کی خدمت کرنی ہیں۔عوام کی عزت و نفس کا خاص خیال رکھا جائے۔انکے شکایت کا بروقت ازالہ کیا جائے۔
انہوں نے ایس ایچ او چوکیات انچارج کو واضح کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ جات، چوکیات اورگاردات سمیت حساس مقامات کی سیکورٹی میں غفلت کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایمانداری سے اپنی فرائض سر انجام دینے والے اہلکاروں کوسراہا جائگاجبکہ لاپرواہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی اپکی تعاون سے باجوڑ میں عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیے کر ایک رول ماڈل پیش کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.