تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

0

باجوڑ۔ڈی ایس پی سیکورٹی ہنرخان کی زیر قیادت بم ڈسپوزل سکواڈ (BDS) ٹیم کی کامیاب کارروائی۔ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام۔ دوران سرچ آپریشن خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے علاقہ برہ لغڑئی سے بڑی مقدار میں انٹی پرسن مائن برآمد۔تفصیلات کے مطابق شرپسند عناصر کے طرف سے علاقہ برہ لغڑئی حدود تھانہ لوئی ماموند میں بارودی مواد کی موجودگی کے اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی ہدایت پر ڈی ایس پی سیکورٹی ہنرخان کی قیادت میں BDS ٹیم نے کامیاب کارروائی کرکے شرپسند عناصر کے طرف سے روندہ راستے کے کنارے چھپائے گئی بڑی تعداد میں روسی ساختہ انٹی پرسن مائن کو پشاورانہ مہارت سے ریکور کرکے محفوظ طریقے سے ناکارہ کر دیا اور خدا نخواستہ علاقے کو کسی بڑے حادثات سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے جملہ پولیس افسران کو نشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ مزید تیز کرنے اور اپنے اپنے دائرہ اختیار علاقوں پر کڑی نظر رکھنے کی سختی سے ہدایت کر دی ہے۔تاکہ شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد ناکام بنایا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.