قبائلی ضلع باجوڑ میں لڑکیوں کی شرح تعلیم میں کمی اور حکومتی اقدامات

0

تحریر: سلمان محمود

خیبر پختونخواہ کے شمال میں واقع قبائلی ضلع باجوڑ جو کئی سالوں سے بد امنی اور دہشتگردی کا شکار ہے اس وجہ سے علاقے میں کاروبار ، صحت ، تعلیمی سرگرمیاں اور دوسرے معمولات زندگی بہت بری طرح متاثر ہوئے لیکن لڑکیوں کی تعلیم سب سے متاثر ہوئی.ایک رپورٹ کے مطابق ضلع باجوڑ میں 108 سے زیادہ سکولز دہشتگردی کا شکار ہوئے جو دہشت گرد عناصر نے بموں سے اڑائے ہیں .ان میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی سکول شامل ہے.
تمام نئے ضم شدہ  اضلاع میں باجوڑ کی ابادی سب سے زیادہ ہے اور اس میں سکولز کی تعداد نہایت کم ہے. محکمہ  تعلیم کے آفیسر  شیرین زادہ کے مطابق باجوڑ کے 265 گاؤں میں سکول نہیں ہے .
محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے 2017 کے اعداد و شمار کے مطابق باجوڑ میں مردوں کی شرع تعلیم 29 فیصد ہے جبکہ عورت میں  تعلیم کی شرح 7.8 فیصد ہے جبکہ مجموعی طور پر تعلیمی شرح 20 فیصد ہے. محکمہ تعلیم  کے حکام کے مطابق ابتدائی و ثانوی تعلیم سے مزید حاصل کی گئی۔
معلومات کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ کے ضم ہونے سے ضلع کی مجموعی تعلیمی شرح میں تبدیلی رونما ہوئی ہے لیکن خواتین کی تعلیم اب بھی ایک چیلنج ہے. محکمہ تعلیم باجوڑ کے  مطابق باجوڑ میں تقریبا 89000 بچے سکول نہیں جاتے. جس میں سب سے زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے جو تقریبا 55 ہزار ہے جبکہ 34 ہزار لڑکے سکول سے باہر ہیں.
باجوڑ کی برعکس  دوسرے اضلاع  میں لڑکیوں کی تعلیمی شرح  زیادہ ہے پشاور میں 25.85 %, سوات میں 13.4 % ہے. تعلیمی شرح میں کمی باجوڑ کیلئے باعث تشویش تھی.  اس کیلئے باجوڑ میں رہائش پزیر لوگوں , نوجوانان اور صحافیوں نے اس کیلئے آواز اٹھائے .
اس پر باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور فوری اقدامات اٹھانا شروع کیے تاکہ جلد از جلد اس کا ازالہ کیا جائے محکمہ ابتدائی وثانی تعلیم  خیبر پختونخوا حکومت نے  متبادل سیکھنے کا پروگرام
(ALP-Alternative learning Programme)
شروع کی جو یونیسیف پاکستان کے مالی امداد سے چلتے ہیں. اس پروگرام کے تحت 79 سنٹرز باجوڑ میں آباد ہوئے  جس میں تقریبا 2332 بچیاں  اور 2075 بچے پڑھتے  ہیں اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے اور اس کا فائدہ یہ ہے کہ وی سی لیول پر اور چھوٹے چھوٹے گاؤں تک یہ سلسلہ  پہنچا ہے اور اس کا فائدہ یہ بھی ہے کہ ٹرانسپورٹ کا کوئی دشواری پیش نہیں آتی بہت جلد لڑکیوں کی تعلیم کی کمی پورا کر سکیں گے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.