وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت، ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے سول کالونی خار میں ضلعی انتظامی افسران کے دفاتر اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے مختلف سیکشنز کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر F&P حمزہ ظہور، اور دیگر انتظامی افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے ڈی سی آفس کے مختلف سیکشنز، جن میں ریکارڈ روم، ڈومیسائل، لائسنس اور دیگر سیکشنز شامل ہیں، کا دورہ کیا۔ انہوں نے دفاتر کے انتظامات، اسٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی، دفتری اوقات کار کی پابندی، اور عوام کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اسٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہوگی اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی