منشیات کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری

0

ضلعی پولیس جوانوں کی طرف سے منشیات کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری۔ آپریشن کلین اپ کے دوران پچھلے تین دنوں کے دوران ٹوٹل 7 بدنام زمانہ مشہور منشیات سمگلرز گرفتار۔ بڑی مقدار میں چرس برآمد۔ مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑے کی گئی۔گرفتار شدہ منشیات سمگلروں میں نور زادہ ولد خان زادہ سکنہ ڈمہ ڈولہ ماموند، زبیر خان ولد تاج محمد سکنہ مانوگے متکو، بختیار خان ولد شیر زمین خان سکنہ شینکی ڈیرئی، محمد حسین خان ولد صفدر خان سکنہ پشت، مسعود خان ولد مناسب خان سکنہ لر راغگان، سعید اللہ ولد شہزادہ سکنہ عنایت کلے اور عبیدالرحمن ولد اصغرخان سکنہ تنگی کے نام شامل ہیں۔ ڈی پی او وقاص رفیق نے عوام الناس سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کیلئے ناسور اور سماجی برائیوں کی جڑ ہے۔ ضلع ہذا کو منشیات فری ضلع بنانے کیلئے ضلعی پولیس کیساتھ تعاون کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.