باجوڑ میں عید میلاد النبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

0

ضلع باجوڑ میں 12 ربیع الاول مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ، ڈی ڈی اے سی کے چیئرمین ڈاکٹر حمید الرحمان، اے ڈی سی علی رضا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرین زادہ، اساتذہ، سرکاری سکولوں کے طلباء، علمائے کرام اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔ سکول کے بچوں نے ربیع الاول سے متعلق نعتیں، قرات اور تقاریر پیش کیں جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈی سی باجوڑ اور ڈی ڈی اے سی کے چیئرمین ایم پی اے ڈاکٹر حمیدالرحمان نے اپنے خطابات میں اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا واحد راستہ ہے۔ آخر میں سٹیج پر تقاریر، نعت اور قرات پیش کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور مادر وطن کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ عمائدین اور شرکاء نے تقریب کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس باجوڑ کی کاوشوں کو سراہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.