خار بازار الیکشن ، خان بہارد، حاجی امیر الرحمان کے حق میں دستبردار

0

تاجر برادری خار بازار کے صدارتی الیکشن ، متفقہ امیدوار حاجی امیر الرحمان کے حق میں دو صدارتی امیدوار سابقہ صدر حاجی خان بہادر اور رحمت اللہ دستبردار ، اپنے کاغذات واپس لے لیے ۔ حاجی امیر الرحمان کو مکمل طور پر سپورٹ کرنے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق ہیڈ کواٹر خار بازار کے صدارتی الیکشن 29 ستمبر کو منعقد ہوں گے ۔ اس سلسلے میں صدارتی دوڑ میں شامل دو امیدواران بازار کے سابقہ صدر حاجی خان بہادر اور رحمت اللہ نے سابقہ نگران صدر اور امیدوار حاجی امیر الرحمان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا ۔ یہ اعلان انہوں نے باجوڑ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر خار بازار کے درجنوں تاجر بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ صدر خار بازار حاجی خان بہادر نے کہا کہ حاجی امیر الرحمان ایک دیانتدار اور حق پرست تاجر رہنما ہے ، وہ طویل عرصے سے بازار کابینہ کا لازمی جزء ہے ، حال ہی میں وہ کافی عرصے کیلئے خار بازار کے نگران صدر بھی رہے ہیں ، یہ سب وقت انہوں نے نہایت ایمانداری کے ساتھ گزارا ، جس پر جملہ تاجر برادری نہایت خوش اور اعتماد کا اظہار کرچکی ہے ۔ میں نے اپنے ساتھیوں سمیت حاجی امیر الرحمان کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا کیونکہ وہ مجھ سے بہتر انداز میں یہ خدمت انجام دے سکتا ہے ۔
اس موقع پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدوار برائے صدارتی انتخاب خار بازار حاجی امیر الرحمان نے کہا کہ میں انشاء اللہ ماضی کی طرح تمام تاجروں کی یکساں خدمت کروں گا ، بازار میں نکاسی آب ، سیکورٹی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے حاجی خان بہادر ، رحمت اللہ اور دیگر تمام تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.