باجوڑ۔خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی محمد ریاض ناواگئی کا دورہ کیا۔انہوں نے کیٹگری ڈی ہسپتال ناواگئی اور نادرا سنٹر میں سٹاف کی حاضری، ادویات کی فراہمی اوردیگر عوامی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔عملے کو بہتر سروسز کے بارے میں ہدایات جاری کیے تاکہ عوام کو زیاد سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اے سی ناوگئی نے ناواگئی بازار بائی پاس روڈ پر جاری تعمیراتی کام کو بھی چیک کیا گیا۔ٹھیکدار سے کام کے میٹریل اور پراگرس کے بارے پوچھا گیا۔اس کے علاوہ ناواگئی بازار میں پرائس چیکنگ کے دوران اشیاء خورد ونوش کے قیمتوں، معیار،مقدار، صفائی اور نرخنامے کو بھی چیک کیے گئے۔ دوران انسپکشن دوکانداروں کو زائد المیعاد، غیر معیاری اشیاء کے فروخت، پورا وزن/ مقدار صفائی اور گرانفروشی سے اجتناب کرنے کی بابت احکامات جاری کیے۔